- Details
- Category: امامت
- Hits: 1842
عقل میں چوں کہ خطا ولغزش پائی جاتی ہے لھذا وہ لوگوں کو خدا کے پیغمبروں سے بے نیاز نھیں کر سکتی ،اسی طرح امت میں علمائے دین کی موجودگی اورانکی دینی تبلیغات ،لوگوں کو امام کے وجود سے مستغنی نھیں کر سکتے ،کیونکہ، جیسا کہ واضح ھوا کہ بحث اس میں نھیں ہے کہ لوگ دین کی پیروی کرتے ہیں یا نھیں ،بلکہ بحث اس چیز میں ہے کہ خدا کا دین کسی قسم کی تحریف وتبدیلی یانابودی کے بغیر لوگوں تک پھنچ سکے ۔
- Details
- Category: امامت
- Hits: 1702
امام میں شجاعت ،شھامت ،عفت،سخاوت اور عدالت جیسی اخلاقی فضیلتیں موجودھونی چاھئیں،کیونکہ جو معصیت سے محفوظ ھے وھی تمام دینی قوانیں پرعمل کرتا ھے اور پسندیدہ اخلاق دین کی ضروریات میں سے ھیں اس لئے اس کو اخلاقی فضائل میں تمام لوگوں سے افضل ھونا چاھئے ،کیونکہ کسی کا اپنے سے برتر وبالاتر کی رھبری کرنا ھے معنی اور عدل الھی کے منافی ھے ۔