فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 25 November 2020

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

176a9
شام کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو کے دورۂ جولان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
شام کی حکومت نے مقبوضہ جولان کی صھیونی کالونیوں میں مائک پمپئو کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ٹرمپ کا دور صدارت ختم ہو رہا ہے، مائک پمپیؤ کا یہ دورہ، شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اُدھر عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوالغیظ نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے غرب اردن اور مقبوضہ جولان میں صھیونی کالونیوں کے دورے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے جمعرات کو غرب اردن میں صھیونی کالونیوں کا دورہ کیا اور اس کے بعد شام کے مقبوضہ جولان کی جانب روانہ ہوگئے۔ فلسطینی گروہوں نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh