فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 25 November 2020

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

103a2
زيادہ دباؤ کی امریکی پالیسیوں میں ایران کی ترقی اور پیشرفت کا عمل جاری ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ "خلیج فارس" ایران کی مضبوط دفاعی علامت ہے، ہم اپنے حیاتی مفادات کے دفاع کے لئے کسی خاص جغرافیا تک محدود نہیں ہیں۔
جنرل حسین سلامی نے " شھید رودکی " بحری جنگی جہاز کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری بیڑے میں شامل کئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔
انھوں نےکہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تقویت اور پیشرفت کے تعلق سے ہم جس چيز کا مشاہدہ کر رہے وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے رھبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی حکمت عملی اور بابصیرت قیادت کا نتیجہ ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہماری حکمت عملی جارحیت کے مقابلے میں دفاعی نوعیت کی ہے چنانچہ اگر ہمیں دشمن کی جانب سے خطرے کا احساس ہوا، یا دشمن نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو پھر ہم دفاعی حکمت عملی پر کاربند نہيں رہيں گے بلکہ ہم بھرپور حملہ آور کی پوزیشن اختیار کرلیں گے اور یہ ہماری دفاعی حکمت عملی کا حقیقی مفہوم ہے اور ہم اس پر عمل درآمد کی پوری قوت سے کوشش کر رہے ہـيں۔
انھوں نے کہا کہ دشمن سمجھ رہا تھا کہ ہم پابندیوں کی وجہ سے کمزور ہوجائيں گے، لیکن اس کی توقع کے برخلاف ہم مختلف شعبوں میں نئی نئی ایجادات اور اختراعات کر رہے ہیں اور یہ کوئی نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج ہماری طاقت کو مضمحل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے خود سیاسی، سماجی،معاشی اور فوجی لحاظ سے بڑی تیزی کے ساتھ زوال پزیر ہورہے ہیں، جس کے آثار امریکہ کے انتخابات اورانتخابی عمل کے دوران پوری طرح سے نمایاں ہوگئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh