عراق کے صوبہ دیالہ میں شیعوں پر ھونے والے دو خود کش حملوں میں ۲۷ افراد شھید اور ۴۵ زخمی ھوئے ہیں۔
عراق کے سرکاری اخبار نے گزشتہ شب اس ملک کے صوبہ دیالہ میں شیعوں پر ھونے والے دو خود کش حملوں میں ۲۷ افراد کے شھید اور ۴۵ کے زخمی ھونے کی اطلاع دی ہے۔
ایک پولیس افیسر نے بتایا ہے کہ " المقدادیہ" کے علاقے میں ایک مجلس کے پروگرام میں خود کش دھماکہ ھوا جس کے نتیجے میں ۲۲ افراد شھید اور ۳۰ زخمی ھوئے ہیں۔
اس دوران یعقوبہ کے شھر میں ایک شیعہ ٹی سٹال میں بم دھماکہ ھوا جس میں ۵ افراد شھید اور ۱۵ زخمی ھوئے، اطلاعات کے مطابق اس ٹی سٹال میں موجود تمام افراد شیعہ مذھب سے تعلق رکھنے والے تھے۔
ادھر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع " المشاھدہ" کے علاقے سے " الصحوۃ" تنظیم کے سابقہ ۸ اراکین کو فوجی یونیفرم پھنے مسلح افراد نے ان کے گھروں سے اغوا کرنے کے بعد جان بحق کر دیا ہے۔