انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں 25 افراد ھلاک اور 300 کے قریب زخمی ھو گئے ہیں۔
شینھوا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں آنے والے زلزلے میں کم سے کم 25افراد ھلاک اور 300 زخمی ھو گئےہیں۔ حکام کے مطابق منگل کو ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز جزیرہ سماٹرا سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ بائیرون میں دس کلومیٹر گھرائی میں تھا ۔
انڈونیشیا کے صوبے آچے میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کر دی گیئں ۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد مکانات زمین بوس ھو گئے جس کے باعث متعدد افراد بے گھر بھی ھوئے ہیں۔