شامی فوج نے استقامتی فورس کی مدد سے دیرالزور کے مغرب میں التیم آئیل فیلڈ کو دھشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کھنا ہے کہ دیرالزور کے مغرب میں التیم آئیل فیلڈ کو آزاد کرانے کی شامی فوج اور استقامتی فورس کی کارروائیوں میں بھت سے دھشت گرد ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں-
دیرالزور میں التیم آئیل فیلڈ میں دھشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ھی شامی فوج المقابرعلاقے پر کنٹرول حاصل کرنے اور دیرالزور کے فوجی اڈے کا محاصرہ توڑنے جبکہ ھرایش اور طحطوح محلوں کو آزاد کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے –
واضح رھے کہ شامی فوج اور استقامتی فورس نے گذشتہ منگل کو تین سال بعد دیرالزور کا محاصرہ توڑ کر شھر کے اندر داخل ھونے میں کامیابی حاصل کی تھی –
دیرالزور میں شامی فوج کے داخل ھو جانے کے بعد شھر کے مغربی اور شمال مغربی محلوں کا محاصرہ بھی ٹوٹ گیا ہے- دیرالزور شھر تیل سے مالا مال علاقہ ہے اور گذشتہ تین سال سے یہ داعش کے محاصرے میں تھا تاھم داعش کے عناصر اس شھر پر قبضہ کرنے میں ناکام رھے اور اب شامی فوج نے شھر کا محاصرہ توڑ دیا ہے -
شام ، دیرالزور میں شامی فوج کی ایک اور کامیابی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 171