www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

501470
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ھونے والے جرائم اور تشدد پر عالمی اداروں کی خاموشی کو سخت ھدف تنقید بنایا ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراھی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان روانہ ھونے سے قبل میانمار کے مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم پر خاموشی کو افوسناک قرار دیا-
صدر روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ قزاقستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع پر اسلامی ممالک کے سربراھی اجلاس میں میانمار کے موضوع پر بھی ایک اجلاس منعقدھوگا کھا کہ میانمار کا موضوع عالم اسلام کے لئے ایک عظیم انسانی المیہ ہے اور عالم اسلام ، میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ھونے والے جرائم پر خاموش نھیں رہ سکتا-
صدر روحانی نے کھا کہ اس اجلاس کے موقع پر بعض اسلامی ممالک کے سربراھوں کے ساتھ ملاقات میں باھمی تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر بھی گفتگو ھوگی-
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی قزاقستان کے صدر کی دعوت پر سنیچر کو قزاقستان گئے ہیں جھاں وہ دارالحکومت آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراھی اجلاس سے خطاب کریں گے-

Add comment


Security code
Refresh