www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

412999
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران تمام اسلامی ملکوں کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لیے تیار ہے۔
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوج کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراھی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے صدر حسن روحانی نے اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ دشمنان اسلام کی سازشوں سے پوری طرح ھوشیار رھیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
صدر حسن روحانی نے اسلامی دنیا کو عالمی نظام کا ایک انتھائی اھم اور موثر حصہ قرار دیتے ھوئے واضح کیا کہ اسلامی دنیا کی طاقت، ترقی اور استحکام، عالمی ترقی اور استحکام کا باعث ہے جبکہ اسلامی دنیا کی کمزوری اور تفرقے کے باعث عالمی امن و سلامتی اور استحکام کا عمل ناممکن ھوجائے گا۔
صدر حسن روحانے کھا کہ دنیا سے جھالت، غربت، جنگ اور تشدد کے خاتمے اور ترقی یافتہ دنیا میں قدم رکھنے کے لئے اسلامی ملکوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ھوں گی اور مسلم اقوام میں امید، ترقی اور اتحاد کو فروغ دینا ھوگا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات، روھنگیا مسلمانوں پر انتھا پسند بدھسٹوں کے وحشیانہ حملے، شام اور عراق میں انتھا پسندوں کے ھاتھوں رونما ھونے والے انسانی المیے اور یمن کے عوام کے خلاف جنگ کا تسلسل ایسے مسائل ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اسلامی دنیا کے درمیان مزید اتحاد اور یکجھتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر حسن روحانی نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران انسانی تاریخ میں علم و تھذیب کے علمبردار کی حثیت سے اسلامی ملکوں کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
صدر حسن روحانی نے امید ظاھر کی آستانہ اجلاس مختلف شعبوں میں اسلامی دنیا کے درمیان تعمیری تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Add comment


Security code
Refresh