www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

203123
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بار پھر کھا ہے کہ فلسطینی عوام اور سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ غاصب صھیونیوں کے مقابلے میں جد وجھد اور استقامت کا مظاھرہ کرنا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ سے صھیونی حکومت کی پسپائی کی اٹھارھویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ غزہ کے غاصبانہ قبضے کا اختتام کہ جس کی اھمیت کو کچھ لوگ کم کرنا چاھتے ہیں صھیونی دشمن کے خلاف جنگ میں ایک اھم موڑ تھا جس پر سرمایہ کاری کی جانی چاھئے-
بیان میں کھا گیا ہے کہ صھیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی سب پر واضح ھوچکی ہے اور اب سازباز مذاکرات فلسطینی عوام کے کاندھوں پر ایک اضافی بوجھ بن چکے ہیں –
حماس کے بیان میں کھا گیا ہے کہ اوسلو معاھدے سے لے کر قاھرہ اور طابا تک کے جتنے بھی معاھدے تھے ان میں سے کسی ایک معاھدے سے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نھیں ھوئے اور ایک بھی غیر قانونی صھیونی بستی کو خالی نھیں کرایا جاسکا ہے اس لئے فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کی تکمیل کا واحد راستہ غاصبوں کے مقابلے میں استقامت اور جد وجھد ہے -

Add comment


Security code
Refresh