www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

436809

ھندوستان نے پاکستان میں جماعت الدعوه کے سربراہ حافظ سعید کو رھا کئے جانے پر سخت تشویش کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ھوتا ہے کہ پاکستان کے حکومتی نظام نے دھشت گردوں کو تحفظ اور حمایت دینے کی اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نھیں کی ہے۔
ھندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس بریفنگ کے دوران کھا کہ پاکستان میں تازہ واقعات سے معلوم ھوتا ہے کہ پاکستانی حکومتی نظام ممنوعہ دھشت گردوں کو اپنی حرکتوں کو جاری رکھنے کے لئے کھلی چھوٹ دینے کی کوشش کر رھا ہے۔
پاکستان نے حکومت سے الگ ان عناصر کو تحفظ اور حمایت دینے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نھیں کی ہے اور اس کا اصلی چھرہ سب کے سامنے آچکا ہے۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے کھا کہ یہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حافظ سعید جیسے دھشت گردوں کے خلاف موثر اور یقینی کارروائی کرکے بین الاقوامی فرائض کو پورا کرے۔
انھوں نے کھا کہ حافظ سعید ممبئی کے 2008 کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ممبئی حملے میں متعدد ھندوستانیوں اور غیر ملکی افراد ھلاک ھوگئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh