www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

327244
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کھا ہے کہ امریکہ و صھیونی حکومت، موجودہ دور کی سرکش حکومتیں ہیں کہ جن کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے پیر کے روز ماہ ربیع الاول ماہ میلادالنبی ﴿ص﴾ کی مناسبت سے اپنی دوسری تقریر میں کھا کہ امریکہ و اسرائیل، عوام کی روزمرہ زندگی کو اپنے کنٹرول میں لینے اور عوامی کو الھی فرائض سے دور رکھنے کی کوشش کر رھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ تاریخ کے ھر دور میں طاغوت و سرکشی کا وجود رھا ہے جس کا مقصد لوگوں کو راہ خدا سے دور کرنا ہے۔
الحوثی نے کھا کہ امریکی سعودی جارحیت، یمن میں موجودہ تبدیلیوں کی اصل وجہ اور اس ملک میں معاشی مسائل کی ذمہ دار ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اپنے ملک کے تمام سیاسی گروھوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی جارحیت اور یمن کے محاصرے کا متحدہ طور پر مقابلہ کریں۔
واضح رھے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ھزار یمنی عام شھری شھید و زخمی ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh