www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

841715
پاکستان نے ھالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین ھالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ھالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر شدید احتجاج کیا گیا۔
پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کھنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ تھمینہ جنجوعہ نے ھالینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور سفیر کو باور کرایا کہ ھالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی مسلسل جان بوجھ کر مذموم کوششوں پر تشویش ہے۔
واضح رھے کہ اس سے قبل بھی گیرٹ ولڈرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر عالمی سطح پرھالینڈ کے خلاف شدید احتجاج اورغم و غصے کا اظھار کیا گیاتھا اور ایران و پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے ھالینڈ کو امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh