پاکستان کی حکومت نے امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے سفرا اور ھائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری ھونے والے بیان کے مطابق حکومت نے امریکا اور برطانیہ سمیت اھم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفرا اور ھائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کھنا ہے کہ سیاسی تعیناتی کو تبدیل کررھے ہیں، واشنگٹن اور لندن میں نئے سفراء تعینات کئے جائیں گے، ڈاکٹر اسد مجید خان کو امریکا میں بطور سفیر جب کہ لندن میں نفیس زکریا کو ھائی کمشنر بنایا جارھا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ کے مطابق جن نئے سفرا کو دیگر ممالک میں تعینات کیا جارھا ہے ان میں راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب، قطر دوحہ میں سید احسن رضا، مراکش میں حامد اصغرخان، سربیا میں شھریار اکبر خان، ھوانا میں صاحبزادہ احمد خان کو سفیرجب کہ کینیڈا میں رضا بشیر تارڑ کو ھائی کمشنر اور دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل مقرر کیا جا رھا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کھنا تھا کہ نئے سفرا کی تعیناتی میں نہ تو کوئی سیاسی عمل دخل شامل ہے اورنہ ھی ذاتی پسند اورناپسند کو سامنے رکھا گیا ہے۔
واضح رھے کہ امریکا میں تعنیات پاکستان کے جواں سال سفیرعلی جھانگیر صدیقی پرحکومت میں آنے سے پھلے پی ٹی آئی اعتراض کر چکی تھی۔
پاکستان: سیاسی بنیادوں پر تعینات سفیروں کی تبدیلی کا فیصلہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 118