ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ھونے والی جھڑپوں میں مزید 6 عسکریت پسند اور1 سکیورٹی اھلکار ھلاک ھوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ھندوستانی فورسز نے بارھمولہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کیا اور نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 2 کشمیری موقع پر ھی ھلاک ھوگئے جبکہ ضلع اسلام آباد کے علاقے اروانی میں ایک اور کارروائی میں 4 کشمیری ھلاک ھو گئے۔ اس دوران دونوں مقامات پر مظاھرین اور فورسز میں جھڑپیں ھوئیں جن کے دوران کئی افراد زخمی ھوئے۔ اس دوران انتظامیہ نے کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے ضلع بارھمولہ کے حدود میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ۔
دوسری جانب ترال کے ایک مضافاتی علاقہ میں کل شام عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ھلاک اور ایک شدید زخمی ھوا۔ ترال میں ھی بدھ کی رات بٹہ گنڈ علاقے میں ایک اور فورسز کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا۔ فوج نے واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے شروع کر دی ہے۔
واضح رھے کہ گزشتہ ایک ھفتے کے دوران ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 20 کشمیری ھلاک ھوچکے ہیں۔
کشمیرمیں جھڑپیں، 6 عسکریت پسند اور1 سکیورٹی اھلکارھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 116