غزہ کے فلسطینی باشندوں نے اکتیسویں ھفتے بھی انتفاضہ قدس کے نعرے کے ساتھ ھوئے واپسی مارچ میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور اس ھفتے بھی صھیونی فوجیوں نے نھتے فلسطینیوں کے خلاف بربریت اور وحشی گری کا ارتکاب کرتے ھوئے کم سے کم 5 فلسطینیوں کو شھید اور 170 سے زائد کو زخمی کر دیا۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ جمعے کے روز اکتیسویں واپسی مارچ کے دوران صھیونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کر کے 5 فلسطینیوں کو شھید اور170 سے زائد کو زخمی کر دیا جن میں کئی ایک کی حالت نازک ہے۔زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اس درمیان واپسی مارچ کا اھتمام کرنے والی اعلی کمیٹی نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نھیں ھو جاتا اور فلسطینیوں کے مطالبات پورے نھیں ھو جاتے یہ مظاھرے بدستور جاری رھیں گے۔
تیس مارچ دو ھزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صھیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شھید اور بائیس ھزار سے زائد زخمی ھو چکے ہیں۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ھزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ھزاروں افراد ھر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔
اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-
اسرائیل نے سن دو ھزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وھاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رھا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے-
پرامن واپسی مارچ پر اسرائیلی جارحیت 5 شھید 170 زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 129