www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

701480
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں کھا کہ خود امریکا کے سابق صدر اور مغربی اور مشرقی ملکوں کے تجزیہ نگاروں کے بقول ایران کے ساتھ امریکا کی محاذ آرائی کے دوران اسلامی جمھوریہ ایران ترقی و پیشرفت کی بلندیوں کو سر کررھا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ امریکا آج صرف ایران کے مقابلے میں نھیں کھڑا ھوا ہے بلکہ وہ پوری دنیا کے لوگوں کے سامنے سرکشی کر رھا ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جنگی مشینری دلدل میں پھنس کے رہ گئی ہے جبکہ ایران کی حکمت عملی یہ ہے کہ جنگ نہ ھو اور اس سلسلے میں امریکا کو اس کے مقصد کے حصول میں کامیاب نہ ھونے دے۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہ اسلامی ملکوں کے اتحاد اور ان کی طاقت کی بدولت علاقے سے جنگ کا خطرہ ختم ھوجائے گا کھا کہ منحوس سعودی حکومت جس سے آج سبھی ممالک نفرت کر رھے ہیں اور صرف امریکا اس کی حمایت کررھا ہے اب نئی جنگ کی آگ نھیں بھڑکا سکتی۔
تھران کے خطیب جمعہ نے سیدالشھدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چھلم کی آمد کی مناسبت سے واقعہ عاشورا کا ذکر کیا اور کھا کہ اس انسان ساز واقعے نے پوری انسانیت کو سرخرو کردیا۔
انھوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ امت اسلامیہ اپنے ایمان اور عمل صالح کے ذریعے اسی شان سے عزت و سربلندی کا راستہ طے کرے گی جو امت مسلمہ کے شایان شان ہے۔

Add comment


Security code
Refresh