www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

632354
لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن سے ملحقہ سعودی عرب کی سرحدوں پر جارح سعودی اتحاد میں شامل دسیوں سوڈانی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی فوجی اتحاد میں شامل دسیوں سوڈانی فوجی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں جیزان اور حرض کے درمیانی حصے میں یمنی فوج کے ذریعے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکے میں ھلاک ھوگئے - اس درمیان یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیاہے –
یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی ایک مارٹر فائر کرکے سعودی فوج کا ایک بلڈوزر تباہ کردیا ہے دریں اثنا یمنی فوج کی فضائیہ نے جیزان میں ہیں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیار ہ مارا گیا ہے –
یمن کی فضائیہ نے اس وقت سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا جب وہ سعودی عرب کے صوبہ جیزان کے الحریقہ علاقے میں پرواز کررھا تھا –
سعودی عرب نے امریکا اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پراپنی وحشیانہ جارحیت شروع کررکھی ہے –
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اس دوران یمن کا ھر طرف سے ظالمانہ محاصرہ بھی کررکھا ہے - سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں اور جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک چودہ ھزار سے زائد یمنی شھری شھید اور دسیوں ھزار دیگر زخمی ھوچکےہیں جبکہ ظالمانہ محاصرے سے غذائی قلت اور طبی سھولتوں کے فقدان اور سرانجام وبائی امراض پھیلنے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں معصوم بچے یا تو اپنی جان سے ھاتھ دھو چکےہیں یا پھر موت کے خطرات سے دوچار ہیں - اس تباہ کن جنگ کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی شھری اپنے گھروں سے بے گھر ھوچکے ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh