نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان کا کھنا ہے کہ دارالحکومت ابوجا کے قریب اربعین حسینی کے جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد عزادار شھید و زخمی ھو گئے۔
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے ترجمان ابراھیم موسی کا کھنا ہے کہ اربعین حسینی کے جلوس پر فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دس عزادار شھید اور متعدد زخمی ھو گئے۔
دارالحکومت ابوجا کے قریب نواسہ رسول﴿ص﴾ کے عزاداروں پر فوج نے ایسے میں فائرنگ کی کہ اس سے پہلے عزاداری نہ کئے جانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اعلان نھیں کیا گیا تھا۔
اربعین حسینی کے جلوس میں شریک بے گناہ عزاداروں پر نائیجیریا کی فوج کا حملہ مسلمانوں کے خلاف سرکاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے تحت بارھا امام بارگاھوں اور نواسہ رسول﴿ص﴾ کی مجالس میں شریک لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا رھا ہے۔
نائیجیریا کے مختلف شھروں میں یوم عاشور کے موقع پر بھی عزاداری کے بڑے بڑے اجتماعات اس سال بھی منعقد کئے گئے تھے اور کئی مقامات پر پولیس نے عزاداروں پر حملے کیے تھے۔
پچھلے چند برس کے دوران نواسہ رسول﴿ص﴾ کے عزاداروں پر نائیجیریا کی فوج اور سیکورٹی اھلکاروں کے حملوں میں سیکڑوں عزادار شھید اور ھزاروں زخمی ھو چکے ہیں۔
نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ھزار پندرہ کو عزاداران سید الشھدا پر سب سے بڑا خونی حملہ کیا تھا جس میں سات سو سے زائد بے گناہ عزادار شھید اور سیکڑوں دیگر زخمی ھو گئے تھے۔شھید ھونے والوں میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رھنما آیت اللہ ابراھیم زکزکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے جبکہ آیت اللہ ابراھیم زکزکی اور ان کی اھلیہ کو زخمی حالت میں فوج نے گرفتار کر لیا تھا اور تاحال وہ اسیری کی زندگی گزار رھے ہیں۔
نائیجیریا کی وفاقی عدالت نے دسمبر دو ھزار سولہ میں آیت اللہ ابراھیم زکزکی اور ان کی اھلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ھوئے ان کی فوری رھائی نیز فوج کی جانب سے آیت اللہ زکزکی کے خاندان کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر بطور خوں بھا ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔تاھم نائیجیریا کی فوج اور انٹیلی جینس تاحال ملک کی اعلی ترین عدالت کے فیصلے کے برخلاف آیت اللہ ابراھیم زکزکی کو رھا کرنے اور تاوان کی رقم ادا کرنے سے مسلسل گریز کر رھی ہے۔
نائیجریا،نواسہ رسول ﴿ص﴾ کے عزاداروں پر فوج کی فائرنگ، درجنوں شھید و زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 221