فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 18 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

340355
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اعلان کیا ہے کہ ادلب میں ھتھیاروں سے عاری علاقے کے قیام کے بارے میں روس اور ترکی میں ھونے والے اتفاق رائے کے باوجود امریکی حمایت یافتہ مسلح گروہ اس علاقے میں بدستور موجود ہیں۔
انھوں نے کھا کہ سوچی شھر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ادلب کی سرحدوں کے اطراف میں ھتھیاروں سے عاری علاقے کے قیام کے بارے میں سمجھوتہ طے کیا ہے مگر امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ دھشت گرد اس علاقے میں بدستور موجود ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ نے کھا کہ ادلب کے طے شدہ علاقے میں دھشت گردوں کی موجودگی سے اس بات کی نشاندھی ھوتی ہے کہ طے شدہ سمجھوتے پر عمل نھیں کیا جا رھا ہے اور ادلب شھر امریکہ و ترکی کے حمایت یافتہ دھشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔
ولید المعلم نے یہ بھی کھا کہ شام میں امریکہ کے نام نھاد اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ھزاروں عام شھری مارے جا چکے ہیں اور یہ عمل اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھشت گردوں کے خلاف امریکی اتحاد کی کس قسم کی مھم جاری ہے۔
انھوں نے کھا کہ شام میں شامی فوج کے مقابلے میں دھشت گردوں کو ملنے والی پے در پے شکست سے دھشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی حقیقی مھم کا پتہ چلتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh