فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

245536
مقبوضہ جولان کے شھریوں نے اس علاقے کو یھودی بنائے جانے اور شھری، اسلامی اور عربی شناخت مٹائے جانے کے اسرائیلی اقدامات کے خلاف عام ھڑتال شروع کر دی ہے۔
اسرائیل نے منگل کے روز اس علاقے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاھم اس علاقے کے عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور اسرائیل کے خلاف مظاھرے کیے۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ جولان کا علاقہ اسرائیل کا نھیں بلکہ شام کا حصہ ہے لھذا انتخابات کا انعقاد غیر قانونی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کے مجدل الشمس نامی علاقے میں مظاھرین پر فائرنگ کر دی جس میں متعدد مظاھرین زخمی ھو گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد مظاھرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ مراسلوں میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ جولان میں انتخابات کے انعقاد پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh