www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

015616
پاکستانی میڈیا کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک کے مابین مذاکرات کامیاب ھوگئے ہیں اور معاھدہ بھی طے پا گیا ہے، وزارت مذھبی امور اور تحریک لبیک نے معاھدے کی تصدیق کر دی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان ھونے والے معاھدے کی کاپی میڈیا کو فراھم کردی گئی ہے۔
معاھدے کی شق نمبر 1 کے مطابق آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی اپیل دائر کردی گئی ہے جو کہ مدعا علیھان کا قانونی حق و اختیار ہے جس پر حکومت کو کوئی اعتراض نھیں ھوگا۔
شق نمبر 2 میں تحریر ہے کہ آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شق نمبر 3 میں لکھا ہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی جانی نقصان ھوا ہے تو اس کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
شق نمبر 4 کے مطابق آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30 اکتوبر اوراس کے بعد گرفتار ھونے والے افراد کو فوری رھا کیا جائے گا جب کہ شق نمبر 5 میں تحریر ہے کہ مظاھروں اور دھرنوں کے دوران کسی کی دل آزاری یا تکلیف ھوئی ہے تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔
معاھدے کے بعد تحریک لبیک نے ملک بھر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مختلف شھروں میں دھرنوں سے تحریک لبیک کے کارکنان اور لوگ منتشرھوگئے۔
تحریک لبیک کے امیر علامہ خادم حسین رضوی اور سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری نے پریس کانفرنس کرتے ھوئے کھا کہ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا جائے گا، آئندہ کوئی ایسی بات نھیں ھوگی جس میں ختم نبوت پر حملہ ھو، اگر آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیجا گیا تو اس وقت ھی جنگ شروع ھوجائے گی۔

Add comment


Security code
Refresh