روس نے شام میں سرگرم وائٹ ھیلمٹ گروپ کو دھشت گردوں کی بی ٹیم قرار دیتے ھوئے یورپی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نام نھاد امدادی گروپ کی حمایت ترک کردے۔
ھفتے کے روز روسی وزارت خارجہ سے جاری ھونے والے ایک بیان میں کھا گیا ہے کہ وائٹ ھیلمٹ گروپ دھشت گرد گروہ جبھة النصرہ کا ایک بازو ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس گروپ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا چاھیے۔
اس بیان میں کھا گیا ہے کہ وائٹ ھیلمٹ گروپ کا حقیقی چھرہ جلد یا بدیر ساری دنیا کے سامنے آشکارا ھوجائے گا لھذا یورپی ممالک کو چاھیے کہ وہ مذکورہ گروپ کی حمایت بند کردیں۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کھا گیا ہے کہ وائٹ ھیلمٹ گروپ نے ایک بار پھر شامی حکومت کے خلاف ھنگامہ کھڑا کرنے کے لیے کیمیائی اسلحے کے استعمال کا ڈرامہ رچانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مغربی ممالک وائٹ ھیلمٹ گروپ کی حمایت بند کرے، روس کا مطالبہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 247