
روس کی خبررساں ایجنسی طاس نے اپنی ویب سائٹ پر وزارت خارجہ کے ایک بیان کو پوسٹ کیا ہے جس میں وزارت خارجہ نے امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے ھٹائی گئی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کے امریکہ کے فیصلہ کی مذمت کرتے ھوئے اسے جوھری عدم پھیلاؤ معاھدے (این پی ٹی) کے لئے زبردست جھٹکا قرار دیا ہے ۔
روس کا کھنا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ پابندیوں سے امریکہ کا مقصد مشترکہ وسیع کارروائی منصوبہ(جےسی پی اواے) میں شامل ارکان کے اس معاھدے کو بچانے کی کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکہ جوھری عدم پھیلاؤ معاھدے کو اپنے اس عمل سے نقصان پھنچا رھا ہے ۔
ایران پرامریکی پابندیاں این پی ٹی کے لئے خطرہ: روس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 232

