
ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی مشترکہ مشقوں کے دوسرے روز شلمچہ میزائلوں اور طبس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی مشترکہ مشقوں کے دوسرے دن زمین سے فضا میں مار کرنے والے شلمچہ نامی جدید میزائل فائر کئے گئے جو فضا میں جا کر اپنے نشانے پر لگے اور انھیں تباہ کیا-
دریں اثنا درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے طبس میزائلی سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا- یہ میزائل سسٹم سپاہ پاسداران کے ماھرین نے تیار کیا ہے-
ولایت فضائی مشقوں کے ترجمان سید محمود موسوی نے شلمچہ میزائل اور طبس میزائل سسٹم کے تجربات کو کامیاب قرار دیتے ھوئے کھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے ان میزائلوں اور میزائل سسٹم کی تیاری سے یہ ثابت ھو جاتا ہے کہ ھمیں جدید ترین دفاعی ساز و سامان تیار کرنے میں کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نھیں ہے اور اپنی سبھی دفاعی ضروریات کو اپنی داخلی توانائیوں پر بھروسہ کر کے پورا کر سکتے ہیں-
ولایت نامی فضائی مشقیں پیر سے ایران کے وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں شروع ھوئی ہیں۔ یہ مشقیں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفینس ھیڈکوارٹر کی نگرانی میں ھورھی ہیں جن میں سپاہ اور فوج کی فضائیہ اور اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ شامل ہیں-
ولایت فضائی مشقوں کے دوران نئے میزائل سسٹم کا تجربہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 211

