
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن ملکوں نے دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں آل سعود حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ انسانی حقوق کونسل کے رکن ملکوں نے سعودی عرب سے کھا ہے کہ وہ خاشقجی قتل کیس کے تمام حقائق واضح کرے۔
ان ملکوں نے جنیوا میں اپنے اجلاس میں سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاشقجی کے قتل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی ضمانت فراھم کرے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سابق انٹیلی جینس چیف ترکی الفیصل نے کھا ہے کہ ریاض خاشقجی قتل کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت ھرگز نھیں دے گا۔
شھزادہ ترکی فیصل نے نیویارک میں انٹرنیشنل پیس سینٹر میں تقریرکرتے ھوئے کھا کہ ان کا ملک خاشقجی قتل کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت ھرگز نھیں دے گا۔
سعودی عرب خاشقجی قتل کے حقائق واضح کرے، انسانی حقوق کونسل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 221

