www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

502801
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کھا ہے کہ دنیا موجودہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کی یرغمال نھیں بن سکتی۔
اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح کیا کہ امریکی حکومت کا رویہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے سراسر منافی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کھا کہ امریکہ یونیسکو، پیرس، نیفٹا، ٹرانس پیسفک اور ایٹمی معاھدے سے نکل گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت امریکہ عالمی قوانین سے کھلی بغاوت پر اتر آئی ہے۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کھا کہ تھران نے ایٹمی معاھدے کے ذریعے ایران کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ظاھر کرنے کے امریکی منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاھدے کے نتیجے میں ایران کے خلاف امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور بعض دیگرملکوں کی چالیس سال کی سرمایہ کاری ضائع ھوگئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh