
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے 180 فوجیوں کو ھلاک اور زخمی کردیا۔
سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے صوبہ الحدیدہ پرحملے بدستور جاری ہیں جن میں اب تک درجنوں یمنی شھید و زخمی ھوئے ہیں۔ یمن کی انسانی حقوق کی تنظیم نے ان حملوں کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ ان حملوں کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ھوتی ہے۔
ادھر یمنی فوج کے ترجمان نے کھا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے 180 فوجیوں کو ھلاک اور زخمی کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کھا ہے کہ مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں لگائی ہیں جن کے نتیجے میں 180 کرائے کے فوجی ھلاک اور زخمی ھوگئے ہیں جن میں 13 اعلی افسر بھی شامل ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کھا کہ حالیہ دنوں میں دشمن کی 171 بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ھزار یمنی شھری شھید اور زخمی ھوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رھنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سھولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منھدم کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اھداف تک پھنچنے میں بری طرح ناکام ھوگیا ہے۔
یمن ،الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 213

