www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

429757
فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے جنگ و تشدد میں امریکہ اور اس کے اتحادی مغربی ملکوں کے کردار کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر دنیا سے تشدد و تسلط پسندی کا خاتمہ کئے جانے کی اپیل کی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے اتوار کے روز پھلی عالمی جنگ کے خاتمے کی صد سالہ تقریب کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں تشدد و تسلط کی شدید مذمت کرتے ھوئے پیرس میں جمع ھونے والے دنیا کے بھتر ملکوں کے سربراھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قیام امن کی کوشش کریں۔
انھوں نے جارح حکومتوں منجملہ سعودی عرب کے لئے امریکہ اور مغربی ملکوں کی وسیع حمایت کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر اپنے ھم منصبوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد و تسلط پسندی کے خلاف جدوجھد کریں۔
واضح رھے کہ گیارہ نومبر کی تاریخ، پھلی عالمی جنگ کے خاتمے سے مناسبت رکھتی ہے ایسی جنگ جو جولائی انّیس سو چودہ میں شروع ھوئی اور نومبر انّیس سو اٹھارہ تک جاری رھی۔ اس جنگ میں امریکہ اور مختلف یورپی ملکوں نے شرکت کی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh