
ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کھا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے ھروقت تیار ہیں۔
خالد قدومی نے ایران کے قومی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں تحریک مزاحمت کی کامیابی نے صھیونی حکام کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ھمارا پیغام یہ ہے کہ فلسطینی عوام ھرجارحیت کا نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ دشمن کو اس کا مناسب جواب بھی دیا جائے گا۔
تھران میں مقیم حماس کے نمائندے نے کھا کہ حالیہ جنگ کے دروان تحریک مزاحمت کو دو کامیابی حاصل ھوئی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ ھم نے دشمن کو بقول ان کے کھیل کے ضابطے تبدیل کرنے کی اجازت نھیں دی اور دوسرے یہ کہ صھیونیوں کے دفاعی نظام کو ناکارہ ثابت کردیا۔
خالد قدومی نے اس امید کا اظھار کیا کہ غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم ھوکے رھے گا اور فلسطین کے عوام آخر کار قدس شریف کو آزاد کرانے میں کامیاب ھوجائیں گے۔
حماس اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے ھمہ وقت تیار، خالد قدومی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 279

