
امریکا نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ولی عھد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھیوں سمیت سترہ سعودی شھریوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی۔
خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے جن سعودی عھدیداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سعودی ولی عھد کے انتھائی قریبی ساتھی اور مشیر دربار سعود القحطانی اور استنبول میں سعودی قونصلر جنرل محمد العتیبی کے نام بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت اور خاص طور سے ولی عھد بن سلمان پر کڑی تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخل ھونے کے بعد لاپتہ ھوگئے تھے۔
سعودی حکومت نے شدید عالمی دباؤ کے باعث اٹھارہ روز کی تردید اور تضاد بیانیوں ے بعد اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب صدر ٹرمپ واضح کرچکے ہیں سعودی عرب کو اسلحے کی فراھمی کسی صورت میں بند نھیں کی جائے گی۔
خاشقجی قتل، سترہ سعودی شھریوں کے خلاف نمائشی پابندیاں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 278

