www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

253028
ھزاروں پناہ گزیں روھنگیا مسلمانوں نے میانمار حکومت کی ظالمانہ اور تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف مظاھرہ کرکے بنگلہ دیش سے واپس میانمار جانے سے انکار کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روھنگیا مسلمانوں نے پناہ گزینوں کے پھلے گروپ کو میانمار منتقل کئے جانے سے قبل ایک مظاھرہ کرکے کھا ہے کہ وہ شھری حقوق حاصل کئے بغیر میانمار واپس نھیں جائیں گے۔
روھنگیا پناہ گزینوں کے اس مظاھرے کے بعد ان کی میانمار واپسی کا عمل بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔
میانمار اور بنگلہ دیش نے گذشتہ اکتوبر کے مھینے میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ لاکھوں روھنگیا پناہ گزیں مسلمانوں کو بنگلہ دیش سے واپس میانمار بھیجنے کا کام شروع کیا جائے۔
گذشتہ برس پچیس اگست سے روھنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج اور انتھا پسند بدھسٹوں کے حملوں کی نئی لھر میں جو میانمار کے صوبے راخین میں انجام دئے گئے اب تک چھے ھزار سے زائد مسلمان جاں بحق اور آٹھ ھزار دیگر زخمی ھوئے ہیں جبکہ دس لاکھ روھنگیا مسلمان فرار کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh