
مشرقی شام میں نام نھاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں بیس سے زائد عام شھری مارے گئے۔
خبروں کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے دو شھروں سوسہ اور البو بدران پر بمباری کی ہے۔
امریکہ کے فضائی حملوں میں کم سے کم تیئیس عام شھری ھلاک اور متعدد زخمی ھوئے ہیں۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سن دوھزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر اتحاد قائم کیا تھا جس کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے منظوری لی گئی اور نہ ھی شام کی قانونی حکومت سے ایسا کوئی مشورہ کیا گیا۔
عراق اور شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک سیکڑوں عام شھری مارے جاچکے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بارھا مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی اتحاد کے حملوں کو بند کرائے۔
امریکی بمباری میں درجنوں شامی شھری جاں بحق اور زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 303

