
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکا کا چھرہ اور زیادہ نفرت زدہ بنادیا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کا شانی نے اس ھفتے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ عالمی سطح پر جتنی زیادہ امریکا سے نفرت اس وقت پائی جارھی ہے اس سے پھلے کبھی نھیں تھی کھا کہ امریکی حکومت وسیع تر بدعنوانیوں، خونریز جنگوں اور صھیونی حکومت و سعودی عرب کی حمایت کرکے اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ نفرت زدہ حکومت بن گئی ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ دنیا کے ممالک اب امریکا سے خود کو دور کررھے ہیں اور اس سے ثابت ھوتا ہے کہ امریکا کے تئیں عالمی سطح پر نفرتوں میں اضافہ ھوتا جا رھا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ امریکا کے مقابلے میں عالمی سطح پر اسلامی جمھوریہ ایران کی عزت و عظمت میں روز افزوں اضافہ ھورھا ہے اور دنیا کے ممالک اسلامی جمھوری نظام کو امین و صادق سمجھتے ہیں ان کا کھنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ امریکا کے جھوٹے پروپیگنڈے کے برخلاف ایران کے عزائم کبھی بھی جارحانہ نھیں رھے ہیں۔
تھران کے خطیب جمعہ نے یمن میں سعودی عرب اور فلسطین میں صھیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم و مظالم کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ مغربی ایشیا میں سعودی عرب اور صھیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور مظالم امریکا کی پشتپناھی سے انجام پا رھے ہیں۔
دنیا امریکہ سےجان چھڑانا چاھتی ہے، خطیب جمعہ تھران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 308

