فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 31 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

912899
ھندوستان کی ریاست پنجاب کے شھر امرتسر میں نرنکاری بھون پر کئے جانے والے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ھلاک اور دس سے زائد دیگر زخمی ھو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ھندوستان کی پولیس کا کھنا ہے کہ دستی بم سے یہ حملہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے کیا جو نرنکاری بھون پر یہ بم پھینکنے کے بعد وھاں سے فرار ھو گئے۔
ابھی یہ واضح نھیں ھوا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ھاتھ ہے تاھم ھندوستان کے پولیس حکام نے اس حملے میں کسی دھشت گرد گروہ کے ملوث ھونے کا شبہ ظاھر کیا ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورت حال کو بگاڑنا رھا ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب اتوار کو نرنکاری بھون میں لوگ مذھبی رسومات ادا کرنے کے لئے جمع ھوتے ہیں۔
ھندوستان کی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کر رھی ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار کئے جانے کی کوئی خبر نھیں ملی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh