فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 31 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

950047
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کھا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان محض ایک دعوی ہے جس کا مقصد الحدیدہ پر نئے حملوں کے لیے راہ ھموار کرنا ہے۔
یمنی پریس کے مطابق انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد البخیتی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ زمینی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ جارح ممالک الحدیدہ پر حملے جاری رکھے ھوئے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ جارح ملکوں نے اپنے ڈیتھ اسکواڈ کو تقویت دینے کے لیے مزید تین ھزار سوڈانی ایجنٹوں کو بھرتی کیا جس کا مقصد الحدیدہ کی جنگ کے بھاگنے والوں کو موت کے گھاٹ اتارنا ہے۔
البخیتی نے کھا کہ الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کی گولہ باری کا سلسلہ بھی بند نھیں ھوا۔
انھوں نے امید ظاھر کی کہ دشمن کو اس جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور صورت حال یمنی مجاھدین کے حق میں تبدیل ھوکے رھے گی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اور اماراتی فوجی اتحاد نے تیرہ جون سے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ پر وسیع حملہ شروع کیے تھے جس کا مقصد یمن میں انسانی امداد پھنچانے کا واحد راستہ بھی بند کرنا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh