فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 31 December 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

944314
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کھا ہے کہ وزیر اعظم کی تبدیلی سے بریگزٹ مذاکرات مشکلات کا شکار ھو جائیں گے۔
وزیراعظم تھریسا مے نے ایک بار پھر برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے منصوبے کی حمایت کرتے ھوئے کھا کہ موجودہ منصوبہ قومی مفادات کے عین مطابق ہے۔ انھوں نے کھا کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے موجودہ منصوبے کا کوئی متبادل نھیں۔
تھریسا مئے نے یہ بات زور دے کر کھی کہ آئندہ مذاکرات میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل کے تعلقات پر توجہ مرکوز رھے گی۔
انھوں نے بعض ارکان پارلیمینٹ کی جانب سے اپنے مواخذے کی کوششوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کھا کہ اگر برطانیہ میں وزیراعظم بدلا گیا تو بریگزٹ مذاکرات مشکلات کا شکار ھو جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے موجودہ منصوبے کے بارے میں حکومت میں اختلافات شدید ھو گئے ہیں اور وزیراعظم تھریسا مئے کی کابینہ کے متعدد وزیروں نے اپنے عھدوں سے استعفا بھی دے دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh