www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

409a3گلگت بلتستان کی 23 نشتوں کے لئے انتخابی معرکہ 15 نومبر کی صبح آٹھ بجے شروع ہورہا ہے
اطلاعات کے مطابق پولنگ کا عمل 15 نومبر کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
حریف جماعتوں نے ابھی سے ہی اپنی برتری اور جیت کے دعوے شروع کردیئے ہیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کے حقدار رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 7 لاکھ 45 ھزار 361 ہے۔
گلگت بلتستان کی 23 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 1 ھزار 260 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے انتخابات کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 297 جبکہ 280 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
مقامی میڈيا کے مطابق سیکیورٹی کے لیے 13 ھزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس شامل ہیں۔
دیگر صوبوں سے 5 ھزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh