www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

401e0
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے اتحاد و یکجہتی سے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم و استبداد کا مقابلہ کیا اور سامراج کو بری طرح سے شکست دے دی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز عشرہ فجر کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے اپنے اتحاد سے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراجی طاقتوں کا بھرم توڑ کر رکھ دیا اور ایران سے شاہ، امریکہ اور سامراجیوں کو نکال باہر کر دیا۔
انھوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو تاریخ کا بے نظیر واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ھزاروں سال کے بعد ایرانی قوم نے بوسیدہ شاھی سلطنت کا تختہ الٹ کر ملک میں عوامی دینی حاکمیت قائم کی۔
قابل ذکر ہے کہ یکم فروری سن انیس سو اناسی کو اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی ﴿رح﴾ نے پندرہ برسوں کی وطن سے دوری اور جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے کے بعد ایرانی عوام کے زبردست اور مثالی استقبال کے ساتھ ایران کی اپنی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh