www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

666g7
افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ بے گناہ عوام کا قتل، امن کے حصول کو مشکل بنا سکتا ہے۔
اعلی قومی مصالحتی کونسل کے انسانی حقوق کمیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور عام شہریوں کا قتل عام کر کے کوئی بھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتا۔
انھوں نے ملک میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح اقتدار حاصل کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے اور مذاکرات ہی اس کا واحد راستہ ہے۔
افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان لینا چاہیے کہ امن کے حصول کا راستہ مذاکرات کے ذریعے میسر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اہم اور بنیادی مسائل کو، میدان جنگ اور تشدد کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر حل کیا جاسکتا ہے۔
حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہے، جبکہ امریکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات اور عبوری حکومت کے قیام جیسے بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh