www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آج پورے ایران میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج کیاگيا۔

آج ایران کے دینی طلباءاور اساتذہ نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ایران کے بزرگ علمائے دین اور مجتھدین کرام کی اپیل پر پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف دینی تعلیم کے عالمی مرکز قم کے علاوہ مشھد، اصفھان، شیراز، اراک اور دارالحکومت تھران سمیت پورے ایران کے تمام دینی تعلیمی مراکز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاھروں میں حصہ لیا اور مساجد اور مدارس میں احتجاجی اجتماعات میں شرکت کرکے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے شدید غم و غصے کا اظھارکیا۔مقدس شہھر قم کی مسجد اعظم میں ھونے والے احتجاجی اجتماع میں شھر کے تمام مراجعین عظام اور مجتھدین کرام نے شرکت کی جبکہ ھزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیرملکی طلباء بھی اجتماع میں شریک ھوئے۔اس موقع پر قم کے دینی تعلیمی مرکز کے سربراہ سید حسینی بوشھری نے اپنے خطاب میں دنیا بھر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

دارالحکومت تھران کے مدرسۂ مروی میں ایک بڑا احتجاجی اجتماع ھوا جس میں تھران بھر کے دینی مدارس کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس اجتماع سے مجلس خبرگان کے سربراہ آیت اللہ مھدوی کنی نے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ایک عالمی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کرنا ہے۔انھوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کرے اور قومی یکجھتی اور ملکی سالمیت کے خلاف ھونے والی سازش کو کامیاب نہ ھونے دے۔

Add comment


Security code
Refresh