عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں ساٹھ افراد جاں بحق اور دو سو زخمی ھوگۓ ۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پولیس اور ھسپتال ذرائع کا کھنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں سڑک کنارے نصب بموں کے پھٹنے اور کاربم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ افراد جاں بحق اور دوسو زخمی ھوگۓ ۔ واضح رھے کہ اس سے قبل جاں بحق ھونے والوں کی تعداد بائيس اور زخمیوں کی تعداد سو بتائي گئي تھی۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے ان دھماکوں کی ذمےداری قبول نھیں کی ہے۔ عراقی حکام کا کھنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں سعودی عرب ، قطر اور اسرائيل عراق میں بدامنی کوھوا دے رھے ہیں۔