www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 لبنان کے نئے وزیر اعظم تمام سلام نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سے اپنی حکومت کی مدد کی درخواست کی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق لبنان کے نئے وزیر اعظم تمام سلام نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے درخواست کی ہے کہ وہ لبنانی حکومت کی مدد کریں۔لبنان کی " العھد " سائٹ کے مطابق تمام سلام نے اپنے انٹرویوں میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی اھمیت پرتاکید کرتے ھوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ لبنانی حکومت کی مدد کریں۔لبنان کے نئے وزیر اعظم تمام سلام نے حزب اللہ لبنان کو اپنے قومی اور اصل مسئلے یعنی دفاع وطن کا حصہ قراردیا اورکھا کہ وہ تمام مسائل کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے رھنماؤں سے بات چیت کریں گے۔
واضح رھے کہ گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے تمام سلام کو ملک کی نئي کابینہ کی تشکیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔
لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے 22 مارچ کو اپنے عھدے سے استعفی دے دیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh