www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے جنوبی صوبے بوشھر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام مکمل ھوچکا ہے

 اور بعض علاقوں میں گھروں کی مرمت اور تعمیر کا کام بھی شروع کردیا گيا ہے۔ بوشھر کے گورنر فریدوں حسن وند نے کھا کہ زلزلہ زدہ شھروں شنبہ اور تسوج مین بجلی پانی اور مواصلات کی بحالی کا کام شروع کردیا گيا ہے۔ انھوں نے کھا کہ آخری اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کے زلزلے میں 37 افراد جاں بحق اور 850 افراد زخمی ھوئے ہیں۔ بوشھر کے گورنر نے کھا کہ صدر احمد نژاد کا نمائندہ آج بوشھر پھنچے گا تاکہ زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کرکے ان کی ضرورتوں کا جائزہ لے سکے۔ انھوں نے کھا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں تعینات ہیں جو لوگوں کو ریلیف پھنچارھی ہیں۔ رھبر انقلاب اسلامی نے بھی اپنے ایک پیغام میں متاثرہ لوگوں کو تعزیت پیش کرتے ھوئے صوبائي حکام کو زلزلہ زدہ عوام کی ھر ممکن مددکرنے کی تلقین کی ہے۔ واضح رھے منگل کو اسلامی جمھوریہ ایران کے جنوبی صوبے بوشھر کے کاکی اور شنبہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت چھے اعشاریہ ایک ریکٹر بتائي گئي تھی۔ زلزلے کےبعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق کویت، قطر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔

 

Add comment


Security code
Refresh