www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف مغرب خاص طور سے امریکہ کی پابندیوں اور تھران کو گوشہ نشین کرنے کیلئے دباو کے باوجود

ھندوستان کسی بھی طور ایران سے تیل کی درآمدات کو بند یا کم کرنے میں د لچسپی نھیں رکھتا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ھندوستان کے اعلی حکام نے کھا ہے کہ ان کا ملک ایران سے تیل کی درآمدات کو بند یا کم نھیں کرے گا اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دے گا۔
اس سے قبل ھندوستان کے وزیر پٹرلیم ویرپا مویلی نے بھی کھا تھا کہ نئی دھلی، ایران سے خام تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے حالیہ ھفتوں میں غیر سرکاری ذرائع کے حوالے سے کھا تھا کہ ھندوستان ممکنہ طور پرایران سے تیل کی درآمدات کو روک لے گا، لیکن ھندوستان کے اعلی حکام نے ان خبروں کی تردید کرتے ھوئے کھا تھا کہ نہ فقط تیل کی درآمدات کو بند نھیں کیا جائيگا بلکہ مغرب کے دباو میں بھی نھیں آئے گا۔
ھندوستان کا شمارایشیاء کے ان چند بڑے ممالک میں ھوتا ہے جو اپنی ضروریات کا ایندھن درآمد کرتا ہے اور یہ ملک صرف ایران سے اپنی ضروریات کا تقریبا 12 فیصد تیل درآمد کرتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh