www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے خط کے جواب میں

 کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال کو ناقابل قبول اور ایک وحشت ناک جرم قرار دیا ہے۔

بان کی مون نے شام میں کیمیاوی ھتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت پر مبنی ایرانی وزیر خارجہ کے خط کے جواب میں اس خط کا شکریہ ادا کرتے ھوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ھم نے بارھا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کیمیاوی ھتھیاروں کا استعمال ناقابل قبول اور وحشت ناک جرم ہے۔ انھوں نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیتے ھوئے کہ تحقیقات انجام دینے کا مقصد، اس دعووں کے بارے میں حقائق جاننا اور رکن ملکوں کو رپورٹ پیش کرنا ہے، امید ظاھر کی کہ یہ تحقیقات ھماری مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنائے گی کہ ان ھتھیاروں کو ھرگز استعمال نھیں کرنا چاھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh