www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 پاکستان کے صوبے پنجاب کے مرکز لاھور میں واقع پریس کلب کے سامنے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے صحابی رسول حضرت حجر بن عدی الکندی (رض) کے مزار کو مسمار

کرکے ان کے جسد مطھر کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔ مظاھرے میں لاھور کے شھریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اسلام ٹائمز کے مطابق مظاھرے سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کھا کہ آج عالم اسلام اُس معتبر اور جلیل القدر صحابی رسول (رض) کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہے، شام میں اصل جنگ اسرائیل، امریکہ اُسکے اتحادی اور عالم اسلام کے درمیان ہے۔ انھوں نے کھا کہ مقدس ھستیوں کی قبروں کو مسمار کرکے اُن کی لاشوں کی بے حرمتی کوئی مسلمان نھیں کرسکتا، یقیناً یہ یھود و نصاریٰ کا کام ہے جو مخصوص ایجنڈے کے تحت اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ مقرین کا کھنا تھا کہ یھود و نصاریٰ اس جنگ کو نام نھاد اسلامی جھاد کا نام دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست وگریبان کرنے کے درپے ہیں، لیکن خطے میں ایسی طاقتیں اللہ کی ذات نے رکھی ہیں جو ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گی۔
مغربی استعمار اس وقت شام میں وہ کام کر رھا ہے جس سے عالم اسلام کی رسوائی اور اسلامی اصولوں کے منافی اقدامات کو اسلامی روایات بنا کر ایک نیا اسلام متعارف کروایا جا رھا ہے، انشاءاللہ خطے کے غیور مسلمان کبھی اس سازش کو کامیاب نھیں ھونے دیں گے ۔ مقرین کا کھنا تھا کہ ھم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عرب ممالک جو کہ ان جنگجوؤں کے خیرخواہ ہیں، اُن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام کے نام پر اسرائیل اور امریکی مفادات کو جھاد کا نام دے کر اسلام کو بدنام کرنے سے باز رھیں۔
 احتجاجی مظاھرے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شام میں شدت پسندوں کی جانب سے کئے گئے اس المناک واقعے پر شدید مذمت کرتے ھوئے کھا اسرائیل اور امریکی پالتو کتوں کو مجاھدین کا نام دے کر اسلام کو بدنام کیا جا رھا ہے، اقوام متحدہ اس جرم میں برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کھا کہ عالم اسلام آج سراپا احتجاج ہے، دنیا میں جھاں جھاں دھشت گردی کے واقعات ھو رھے ہیں اس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواری ہیں۔ او آئی سی اِس واقعے کا فوری نوٹس لے کر ان جاھل قوتوں کی حمایت کرنے والے عرب ممالک سے جواب طلب کریں، بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ھونگے۔

Add comment


Security code
Refresh