سعودي عرب کےشاہ عبداللہ نے ملک کے نيشنل گارڈ کے محکمے کو نيشنل گارڈ کي وزارت ميں تبديل کرديا ہے۔
سعودي فرمانروا شاہ عبداللہ نے ايک فرمان ميں نيشنل گارڈ محکمے کو نيشنل گارڈکي وزارت ميں تبديل کرديا اور اپنے بيٹےمتعب بن عبداللہ کو جو پھلے نيشنل گارڈ کے سربراہ تھے مذکورہ وزارت کا وزير بناديا ہے۔سعودي بادشاہ کے فرمان ميں اس فيصلے کي کوئي وجہ نھيں بتائي گئي ہے اور نہ ھي اس بات کا کوئي اشارہ ديا گيا ہے کہ اس تبديلي کا عملي اثر کيا ھوگا۔
واضح رھے کہ سعودي عرب ميں پچھلے کئي مھينے سے عوامي احتجاج ميں تيزي آگئي ہےسعودي عرب کي نيشنل گارڈ کي وزارت حکومت کي حفاظت کي خصوصي فورس سمجھي جاتي ہے - سعودي عرب کے بادشاہ نے سن دوھزار دس ميں اپنے بيٹے متعب کو جن کي عمر اس وقت ساٹھ سال ہے سعودي عرب کي حکومتي کابينہ ميں شامل کرکے وزارت داخلہ نيشنل گارڈ کو ان کے حوالے کيا تھا۔
متعب بن عبداللہ سعودي عرب کے بادشاہ کے تيسرے بيٹے ہيں اور انھوں نے فرانس کے کيڈٹ کالج ميں تعليم حاصل کي ہے وہ دوھزار دو ميں جنرل کے عھدے پر فائز ھوئےتھے۔

