ھندوستان کے مسلم رھنماؤں نے غاصب اسرايئل کے صدر کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
دھلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ھندوستان کے مسلم رھنماؤں نے ایک بیان جاری کرکے غاصب اسرائیل کے صدر شمعون پریز کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انھوں نے ھندوستانی مسلمانوں کو نظر انداز کرکے اسرائیل کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی بات کھی ہے۔ھندوستانی مسلم رھنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں شمعون پریز کے اس بیان کو ھندوستان کے داخلی امور میں مداخلت بھی قراردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ذرائع ابلاغ میں صیھونی حکومت کے صدر شمعون پیریز کے حوالہ سے ایک بیان شائع ھوا ہے جس میں کھا گيا ہے کہ ھندوستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرے اور اس سلسلے میں مسلمانوں کی ناراضگی کو نظر انداز کردے۔مسلم رھنماؤں کے مشترکہ بیان میں کھا گيا ہے کہ ھم اسرائيل کے صدر کے اس بیان کی پوری قوت اور بغیر کسی تحفظ کے مذمت کرتے ہیں اور یہ کہ یہ بیان ھندوستان جیسے خود مختار اور آزاد ملک کے داخلی امور میں مداخلت ہے۔بیان میں مزید کھا گیا ہے کہ ھم اسرائيل کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ علاقے واپس کرے اور غزہ پر اپنا مجرمانہ محاصرہ اور مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیاں ختم کرے۔