www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے شورش زدہ شھرکراچی میں ھونے والے دھماکے میں9افراد جاں بحق اور ھائی کورٹ کے جج سمیت متعدد ارفراد زخمی ھو گئے ہیں۔

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سندھ ھائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کے اسکواڈ کو کراچی کے علاقے برنس روڈ پرموٹر سائیکل میں نصب بم حملے کانشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں9افراد جاں بحق ھوگئے۔
 جاں بحق ھونے والوں میں 2 رینجرز 6پولیس اھلکار اورجسٹس مقبول باقر کا ڈرائیور شامل ہے دھماکے میں جسٹس مقبول باقر سمیت 15افراد زخمی ھو گئے۔
ھسپتال ذرائع کا کھنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کی حالت خطرے سے باھر ہے۔
واقعے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ھو گئی جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پھنچا۔
ھائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر جسٹس مقبول باقر کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی سندھ بار کونسل کے رھنما محمود الحسن نے بھر پورمذمت کرتے ھوئے آج سندھ بار کونسل کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh