آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں ۷۰ سال پرانی مسجد " ابوذر غفاری" کو ویران کر کے اس کی جگہ پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
العام کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے " النویدرات"میں ۷۰ سال پرانی مسجد "’ابوذر غفاری" کو چند ماہ قبل آل خلیفہ کے مزدوروں نے منھدم کر دیا تھا جبکہ اب اس جگہ پر اس ملک کی ڈکٹیٹر اور ظالمانہ حکومت نے پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بحرین میں فعال مذھبی و سیاسی تنظیموں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں درخواست دائر کروا کر مسجد کی جگہ پارک بنانے کے اقدام کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انقلاب بحرین میں فعال میثم سلمان کا کھنا ہے کہ مسجد ابوذر غفاری کو ۱۹ اپریل ۲۰۱۱ میں شھید کر دیا گیا تھا۔
انھوں نے تاکید کی: یہ مسجد ۷۰ سال پرانی مسجد ہے اور اس کا نام صحابی رسول حضرت ابوذرغفاری کے نام پر بحرین کے ادارہ اوقاف میں درج ہے۔ لیکن حکومت آل خلیفہ کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھی لھذا اس کی جگہ پارک بنائی جائے گی۔
واضح رھے کہ آل خلیفہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے اندر ۴۰ سے زیادہ شیعہ مساجد اور امام بارگاھوں کو شھید کر دیا ہےاور اب ان کے زمینوں کو غصب کرنے کی کوشش کی جا رھی ہے۔